حیدرآباد،14؍اکتوبر (ایس او نیوز) حیدرآباد شہر میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی نشیبی علاقے زیر اب آگئے اور سڑکیں جھیل میں تبدیل ہوگئی۔ بارش کے دوران ایک شخص کے قریب سے دیڑھ کیلو سونا پانی میں بہہ گیا۔
بنجارہ ہلز ڈی آئی محمد حفیظ کے مطابق بشیر باغ میں وی ایس جیولری شاپ کے ملک نے جوبلی ہلز میں واقع کرشنا پرلس شاپ میں خریدار کے لئے دیڑھ کیلو سونا سیلس مین پر دیب کو دیکر بھیجا۔ بیاگ میں سونا لیکر پردیپ روانہ ہوگیا۔ بنجارہ ہلز روڈ نمبر 3 پر بارش کا پانی کافی تیزی کے ساتھ بہہ رہا تھا۔ اس دوران پردیپ کی موٹر سائیکل اچانک پانی میں پھسل گئی اور تھوڑی دور تک موٹر سائیکل پانی میں بہہ گئی۔ پردیپ نے کسی طرح موٹر سائیکل کو سنبھالا جب تک گاڑی سے سونا رکھا ہوا بیاگ پانی کی لہروں میں بہہ گیا۔
اطلاع کے مطابق جیولری شاپ کے 15 ملازمین ، جائے واقعہ پر پہنچ گئے اور بیاگ کو کافی تلاش کیا، تاہم دیڑھ کیلوں سونے سے بھرا بیاگ کسی کو نظر نہیں آیا۔ بنجارہ ہلز پولیس تھانے میں شکایت درج کئے جانے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات جاری ہے۔ پولیس پردیپ سے بھی پوچھ کچھ کررہی ہے۔